22 اگست، 2015، 12:27 AM

دہشت گردی پوری انسانیت کیلئے بڑا خطرہ

دہشت گردی پوری انسانیت کیلئے بڑا خطرہ

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاہے کہ دہشت گردی عالم اسلام کے لئے ہی نہیں پوری انسانیت کیلئے بڑا خطرہ ہے وہابی تنظیموں داعش، القاعدہ اور تحریک طالبان کی کارروائیاں مجرمانہ فعل ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہاہے کہ دہشت گردی عالم اسلام کے لئے ہی نہیں پوری انسانیت کیلئے بڑا خطرہ ہے۔ طاہر القادری نے کہا کہ دہشت گرد طاقت کے حصول اور مالی مفادات کی خاطر اسلام کو بدنام کر رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ داعش، القاعدہ اور تحریک طالبان کی کارروائیاں مجرمانہ فعل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیرس میں منعقدہ پارٹی کنونشن سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گرد گروپوں کی کارروائیاں جہاد نہیں فسادہے۔ اسلام ایک پر امن مذہب ہے جس میں ہر قسم کی دہشت گردی کو حرام قرار دیا گیا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا کہ نئی نسل کو انتہا پسندی اور فکری تنگ نظری کے اندھیروں سے نکالنا میری جدوجہد کا مرکزی نکتہ ہے۔

News ID 1857563

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha